پنڈی بھٹیاں،پولیس نے ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

2 گینگز سمیت419 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد

منگل 7 دسمبر 2021 23:46

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) پولیس نے ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،2 گینگز سمیت419 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد، ڈسٹرکٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔ڈی پی او بلال ظفرتفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس نے ماہ نومبرکے دوران منظم جرائم اور جرائم برخلاف مال کے خلاف مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری،ڈکیتی،راہزنی،موٹر سائیکل چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث2گینگز سمیت مجموعی طور پر مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث419ملزمان گرفتار کر لئے۔

گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ میں اے کیٹیگری کی21 خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت85 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او حافظ آبادبلال ظفر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجہ میں49 منشیات فروش گرفتار کر کی5 کلو 895 گرام ہیروئن،9کلو966 گرام چرس،136بوتل شراب،42 لیٹر لہن اور3 چالو بھٹیاں شراب قبضے میں لے لی گئی۔

انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ میں04 رائفل،06گن،36 پسٹل اورمتعددگولیا ں برآمد کر کے 57 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری طرح متحرک ہی