سانحہ سیالکوٹ: ملزمان کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار

گرفتار شہری نے پولیس کو 15 پر کال کر کے جھوٹی اطلاع دی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 7 دسمبر 2021 23:00

سانحہ سیالکوٹ: ملزمان کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 دسمبر2021ء) سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار۔ گرفتار شہری نے پولیس کو 15 پر کال کر کے ملزمان کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے کا عمل جاری ہے۔ ایسے میں ایک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک شہری کو سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں گرفتار شہری کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ سے بتایا گیا ہے۔ تحصیل شکرگڑھ کے تھانہ نورکوٹ کی حدود میں اعجاز نامی شخص نے 15 پر کال کی جس میں اس نے کہا کہ سیالکوٹ سانحے کے دو ملزم ہمارے گاؤں میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد پولیس فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچی تو وہاں کوئی بھی ملزم نہ مل سکا۔ پولیس نے اعجاز نامی شہری سے پوچھا کہ ملزم کہاں ہیں، تو اس نے کہا کہ وہ تو مذاق کر رہا تھا۔ اس نے مزید کہا کہ میں تو پولیس کا رد عمل دیکھنا چاہ رہا تھا کہ پولیس آتی بھی ہے یا نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت اعجاز نامی شہری کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :