جنرل ہسپتال میں 45 سالہ نامعلوم مریض صحت یاب،لواحقین کا انتظار

نومبر کے دوسرے ہفتے مذکورہ شخص زخمی حالت میںایمرجنسی میں لایا گیا تھا‘انتظامیہ

بدھ 8 دسمبر 2021 17:01

جنرل ہسپتال میں 45 سالہ نامعلوم مریض صحت یاب،لواحقین کا انتظار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) لاہور جنرل ہسپتال میں 45سالہ نا معلوم مریض صحت یاب ہو نے کے بعداہل خانہ کی راہیں تکنے لگا۔ نومبر کے دوسرے ہفتے میں مذکورہ شخص زخمی حالت میں ایمرجنسی آیا تھا جس کو ڈاکٹرز نے بروقت علاج و طبی سہولتیں باہم پہنچائیں اوراس کی حالت سنبھل گئی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق اب مریض صحت یاب ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس حکام سے مریض کے اہل خانہ کی تلاش میں مدد کی اپیل کر دی ہے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی شہری اس شخص کو جانتا ہو تو وہ ہڈی وارڈ جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں رابطہ کرے، لواحقین کے ملنے تک مذکورہ شخص کو تمام بنیادی ضرورت زندگی کی اشیا فراہم کی جاتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :