مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 19 میں استحکام اور 21اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سیکرٹری خزانہ

بدھ 8 دسمبر 2021 22:11

مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ ، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 19 میں استحکام اور 21اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا ٹماٹر، پیاز، آلو، چکن، چینی سمیت مختلف اشیائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا پنجاب، کے پی اور وفاقی دارالحکومت میں بدستور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے، سیکرٹری خزانہ نے کہا صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی مسلسل فراہمی سے مزید بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ نے سندھ میں گندم کی قیمتوں اور سپلائی کو بہتر بنانے کی ہدائیت کی ہے ۔

سیکرٹری خزانہ نے ملک میں چینی کی قیمتوں سے متعلق بھی اجلاس کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا حکومتی اقدامات سے ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی کا جحان ہے۔ چینی کے نئے ذخائر آنے سے چینی کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں، مشیر خزانہ نے چینی کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کمیٹی کو گھی اور خوردنی تیل کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے مقامی سطح پر اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

مشیر خزانہ نے ہدائیت کی کہ پام اور سویا بین آئل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو ملنا چاہئے۔ اجلاس کو دالوں کی پیداوار پر بھی بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ نے کہا دالوں کی پیداوار بہتر ہونے سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔ مشیر خزانہ نے فرٹیلائزر کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کی ہدائیت کی ۔ بریفنگ میں کہا گیا موثر انتظامی اقدامات سے کھاد کی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اجلاس میں سستا اور سہولت بازاروں چ* میں کم قیمتوں پر اشیائ کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔