راولپنڈی،مطلوب اشتہاری سمیت 4 اشتہاری گرفتار

بدھ 8 دسمبر 2021 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے رابری مع قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 4 اشتہاری گرفتارکر لئے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے رابری مع قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالباقی کو گرفتا رکرلیاجس نے رابری کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے حمزہ کو قتل اور یحییٰ رحمن کو زخمی کر دیا تھااشتہاری سے شناخت پریڈ کے بعدآلہ قتل برآمد کرلیا گیا،تھانہ جاتلی پولیس نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب ا شتہاری وقار بشیر اور عثمان اکبر کو گرفتا رکرلیاجو سال2020سے تھانہ جاتلی پولیس کو مطلوب تھے، تھانہ نیوٹائون پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ضمیر احمد کو گرفتار کرلیاجورواں سال سے تھانہ نیوٹائون پولیس کو مطلوب تھا