پاکستان نائیجر کے ساتھ تعلیم، صحت، تجارت، زراعت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سفیر احمد علی سروہی

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) نائجیر میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے نائجیرکے اعلی تعلیم کے وزیر مامودو جیبو سے ملاقات کی، اعلی تعلیم کے وزیرنے اپنے دفتر میں پاکستانی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔سفیر نے پاکستان کی قیادت کی جانب سے مبارکباد اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران سفیر نے وزیر کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نائیجر کے ساتھ تعلیم، صحت، تجارت، زراعت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے نائجیرکے طلبا کے لیے اعلان کردہ 100 ملکی وظائف کی تقسیم کے بارے میں بتایا۔

اعلی تعلیم کے وزیر نے 100 ملکی وظائف کی فراخدلی سے مدد پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ دونوں فریق ہر سطح پر بہترین تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر نے سفیر کے فعال کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے نائجیر کی جانب سے مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :