اومی کرون سے متاثرہ کراچی شرقی کی خاتون گھر منتقل

خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے، اومی کرون کے شبہ میں خاتون سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، محکمہ صحت

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:08

اومی کرون سے متاثرہ کراچی شرقی کی خاتون گھر منتقل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں، جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے، جنہوں نے کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی تھی۔محکمہ صحت سندھ نے انکشاف کیا کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے، اومی کرون کے شبہ میں خاتون سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق چاروں افراد کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے ان خاتون سمیت 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :