پیسے لینے کے الزامات ،پی ٹی آئی رہنما جمشیداقبال چیمہ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر، 21دسمبر کو کیس سنایا جائیگا

ہفتہ 18 دسمبر 2021 17:53

پیسے لینے کے الزامات ،پی ٹی آئی رہنما جمشیداقبال چیمہ کیخلاف کیس سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن نے دھاندلی کروانے اور پیسے لینے کے الزامات پر پی ٹی آئی رہنما جمشیداقبال چیمہ کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پردھاندلی کروانے اور پیسے لینے کیالزامات کے معاملے پر جمشیداقبال چیمہ کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، الیکشن کمیشن کا 2رکنی بینچ 21دسمبرکوکیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے جمشید اقبال چیمہ کونوٹس جاری کررکھا ہے ، جس میں جمشیداقبال سیالزامات پرثبوت طلب کئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے جمشیداقبال نیٹی وی پروگرام میں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کروانے اور پیسے لینے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔یاد رہے این اے 133 (لاہور) کے ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے ایک دن بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے غلط قرار دیا تھا۔

ریٹرننگ افسر (آر او) نے چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت (ان کی کورنگ امیدوار) کے کاغذات نامزدگی اس بنیاد پر مسترد کئے تھے کہ دونوں کے تجویز کنندہ اور حمایت کرنے والے متعلقہ انتخابی قوانین کے تحت مطلوبہ حلقے کے رہائشی نہیں ہیں۔