عمران ہاشمی کے ساتھ ’بار ڈانسر‘ کا کردار کرکے مزہ آیا، حمیمہ ملک

حمیمہ ملک اور عمران ہاشمی کی فلم ’’نٹور لال‘‘ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی

پیر 20 دسمبر 2021 12:42

عمران ہاشمی کے ساتھ ’بار ڈانسر‘ کا کردار کرکے مزہ آیا، حمیمہ ملک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2021ء) ماڈل و اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ جب انہوں نے پاکستانی فلموں کے بعد بھارت میں جاکر عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں ’’بار ڈانسر‘‘ کا کردار ادا کیا تو لوگوں نے ان سے نفرت کرنا شروع کی اور انہیں غلط سمجھا جانے لگا۔حمیمہ ملک حال ہی میں نعمان اعجاز کے شو ’جی سرکار‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی کے واقعات بھی بتائے۔

(جاری ہے)

حمیمہ ملک نے بتایا کہ انہوں نے انتہائی کم عمری یعنی 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ کے کیریئر کا آغاز کیا اور انہیں جلد شہرت ملی۔ان کے مطابق انہوں نے نہ صرف اپنے تمام اخراجات خود اٹھائے بلکہ انہوں نے گھر کو بھی چلایا اور والدہ کو گھر بنا کرد دیا۔حمیمہ ملک نے بتایا کہ وہ اصلی پنجابی بولنے والی ہیں اور ان کا تعلق میانوالی سے ہے مگر شوبز کیریئر کی وجہ سے وہ کراچی رہتی ہیں اور وہ 6 بہن و بھائی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پیدائش سے متعلق دلچسپ واقعہ بتایا کہ ان کے والدین نے ’اجمیر شریف‘ جاکر ان کی پیدائش کی ’منت‘ مانگی تھی۔

متعلقہ عنوان :