ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کا مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کا دورہ،خدمت مرکز کا افتتاح

تھانہ جتوئی کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کا درجہ اور عوام الناس کے برائے راست مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 20 دسمبر 2021 23:49

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2021ء) ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیرنے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کا دورہ کیا اورخدمت مرکز کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویڑن ،آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد وقاص نذیر نے ریجن بھر میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کا وزٹ کیا۔

آرپی او محمد وقاص نذیر کے تحصیل جتوئی پہنچے پر ڈی پی او حسن اقبا ل نے پرتباک استقبا ل کیا اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او محمد وقاص نذیر نے ڈی پی او حسن اقبال کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز جتوئی کاا فتتاح کیا اور تھانہ جتوئی کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کا درجہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ جتوئی کا ملاحظہ کرتے ہوئے آر پی او نے تھانہ کے مالخانہ ،ریکارڈ روم ،بارکس ، تھانہ کی حوالات اور فرنٹ ڈیسک کو بھی چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے اچھا برتاو رکھیں اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں ، خدمت مرکز کے قیام سے شہریوں کو 14 مختلف قسم کی سہولیات ایک چھت کے نیچے فراہم کی جائیں گی ۔

پنجاب پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بہتر ین سہولیات میسر کرنے کیلیے کوشاں ہے۔آر پی او محمد وقاص نذیر نے شہریوں کے برائے راست مسائل سننے کیلیے ٹی ایم اے گراوٴْنڈ جتوئی میں کھلی کچہری لگائی ، جس میں ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبا ل ،ایس پی انوسٹی گیشن احمد فراز ،معززین علاقہ سمیت میڈیا نمائندگان اور عوا م کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آر پی او محمد وقاص نذیر نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیش کی جانے والی درخواستوں کا مسلسل فالواپ لیتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام الناس کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔دوران وزٹ آرپی او محمد وقاص نذیر نے امن کمیٹی کے وفد ، انجمن تاجران اور میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی اور کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور امن کو قائم رکھنے میں تمام لوگ اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :