راولپنڈی، تاش اورمرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 14قمار بازگرفتار

منگل 21 دسمبر 2021 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے تاش اورمرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 14قمار بازگرفتارکر کے دائو پر لگی رقم 75ہزار 770روپے ،10ہزارغیر ملکی کرنسی اور13موبائل فون برآمدکرنے کے ساتھ2مرغے بھی قبضہ میں لے لئے تھانہ گوجرخان پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے سہیل ،حسنین ،گلفراز،نثار اورفیاض کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم 60ہزار 500روپے ،5موبائل فون برآمد اور2مرغے بھی قبضہ میں لے لئے ،تھانہ بنی پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے محسن احسان ،حسن علی ،وقاص مسیح ،اضرار عباسی ،طارق علی ،شعیب خطیب ،اسرار احمد، طارق حضرت گل اورافتخار احمد کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم 15ہزار 270روپے ،10ہزار افغانی کرنسی اور8موبائل فون برآمدکر لئی

متعلقہ عنوان :