ڈاکٹر اے کیو خان کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بحریہ ٹائون فیز 8کے زیر اہتمام ونٹر فیسٹیول

شریک بچوں نے شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ ، داد تحسین دینے پر مجبور ہو گئے

جمعرات 23 دسمبر 2021 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2021ء) ڈاکٹر اے کیو خان کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بحریہ ٹائون فیز 8کے زیر اہتمام ونٹر فیسٹیول میں شریک بچوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لئے اور وہ داد تحسین دینے پر مجبور ہو گئے۔رنگ برنگے لباس پہنے نو نہال جب میدان میں اترے تو صلاحیتوں کے زبردست اظہار سے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

محترمہ ضیا بتول چیئرپرسن پرائیویٹ ایجوکیشنل ا نسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی فیسٹیول کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ وائس چیف ایگزیکٹیو بحریہ ٹائون کموڈور ریٹائرڈ جناب محمد الیاس گیسٹ آف آنر تھے۔ فیسٹیول میں مختلف کلاسز کے بچوں نے متعددمقابلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ،رنگ برنگے لباس اور مختلف روپ اپنائے بچوں نے شاندار کارکردگی سے حاضرین کے دل موہ لئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں کے والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی محترمہ ضیا بتول نے خطاب میں کہا کہ بچوں کی زبردست پرفارمنس سے یہ احساس ہوا کہ پاکستان کا مستقبل تندرست اور محفوظ ہے۔ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں از حد ضروری ہیں۔

شاندار ایونٹ کے انعقاد پرکالج انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔محترمہ ضیائ بتول نے کہا کہ مجھے اس ونٹر فیسٹیول میں شرکت کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ ایسے میگا ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔ میں پرنسپل بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد حنیف (ریٹائرڈ) ایس آئی (ایم)، وائس پرنسپلز، تمام شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی اور طلبائ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس تقریب میں بہترین تعاون کیا۔

یہ ایک کارنیول سے زیادہ تھا جہاں کئی طرح کے ثقافتی پروگرام دکھائے گئے۔ سب سے زیادہ میں ان طلبائ کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور پرامن ہم ا?ہنگی اور ہمدردی کے جذبے کے ساتھ مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔کموڈور محمد الیاس (ریٹائرڈ)، وی سی ای بحریہ ٹاو?ن نے بھی طلبائ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل تعلیمی اور سماجی دونوں زاویوں سے اس طرح کی تقریبات کو کسی کی زندگی کا لازمی جزو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

یہ اعتماد، حوصلہ افزائی اور سب سے بڑھ کر سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں طلبائ کے درمیان دوستی اور ٹیم ورک کو بھی فروغ دیتی ہیں۔پرنسپل بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا کہ جب تک بچے جسمانی طور پر تندرست نہ ہوں انکی ذہنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال نہیں کیا جا سکتا، ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ مناسب تفریح کے مواقع ہمارے ادارے کا طرہ امتیاز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے ایسی سرگرمی میں حصہ لینا انتہائی قابل ستائش ہے، جو کہ ہم نصابی سرگرمیوں اور جسمانی فٹنس کو بڑھانے کیلئے ضروری ہے۔ ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں درحقیقت ہمارے بچوں اور برادریوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔