میگا کاسٹ پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’سنگ ماہ ‘‘9جنوری کو آن ائیر ہوگی

اتوار 26 دسمبر 2021 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2021ء) میگا کاسٹ پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’ سنگ ماہ‘‘9جنوری کو آن ائیر ہو گی ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نعمان اعجاز،عاطف اسلم، ثانیہ سعید ،ہانیہ عامر، کبر یٰ خان،زاویارنعمان، شامل خان،سیفی حسن،عمیر رانا،نادیہ افگن،سمیعہ ممتاز اوردیگر اداکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے ڈائریکٹر سیفی حسن ہیں۔ مذکورہ ڈرامہ شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’ سنگ مر مر‘‘ کا سیکوئل ہے ۔ ڈرامے کی کہانی ایک قبائلی خاندان کے گردگھومتی ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ لوگ کس طرح اپنی انا کے لئے اپنی زندگی اورمحبت کی قربانی دیتے ہیں۔