مولانا محمد اکرم طوفانی کی وفات پرمولانا فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پیر 27 دسمبر 2021 15:31

مولانا محمد اکرم طوفانی کی وفات پرمولانا فضل الرحمن کا اظہار افسوس
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2021ء) سرگودھا میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنما مولانا محمد اکرم طوفانی کی وفات پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا اکرم طوفانی کے انتقال پر دکھ ہوا جنہوں نے ہر محاذ پر فتنہ قادیانیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایسے علمی شخصیات اور مجاہدینِ ختم نبوت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے جنہوں نے علاقہ میں جمعیت علماء اسلام کی ہمیشہ سرپرستی کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مولانا محمد اکرم طوفانی کی دینی اورملی خدمات کو قبول فرمائے۔اور سوگواران کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :