تھرپارکر کی عدالت نے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا کام فوری روکنے کا حکم جاری کردیا

بدھ 29 دسمبر 2021 17:30

 تھرپارکر۔29(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2021ء) تھرپارکر کی عدالت نے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا کام فوری روکنے کا حکم  جاری کردیا۔  ضلع تھرپارکر کے تحصيل ننگرپارکر میں کارونجہر پہاڑ موجود ہے جو سیاحوں سمیت تھر باسیوں کے تفریح کا مرکز ہے جس کی کٹاٸ ئی کے لیے سندہ حکومت اور  منرل ڈپارٹمینٹ نے دو لمپنیوں کو لیز دی تھی۔ کمپنیوں کی جانب سے کارونجہر پہاڑ کی کٹاٸ ئی شروع کی گئی تو ننگرپارکر کی عوام سمیت ضلع بھر کی عوام کٹائی کے خلاف احتجاج کرنے لگی جس پر نوٹس لیتے ہوۓ تھرپارکر کی عدالت نے کارونجھر پہاڑ کاٹنے کا کام فوری روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ننگرپارکر  کرم علی شاہ نے  متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ایس ایس پی تھرپارکر کو حکم دیا ہے کہ پہاڑ کاٹنے کی مشینری فوری ہٹائی جائے اور جو گاڑیاں پتھروں سے بھر ی ہیں انہیں خالی کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عدالت نے ونگ کمانڈر 36 رینجرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ماتحت چیک پوسٹوں سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں پتھروں سے بھری گاڑیوں کو روک لیا جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اگر پہاڑ سے قیمتی گرینائٹ پتھر نکالنے والی کمپنی کوہِ نور ماربل انڈسٹری اور ایف ڈبلیو او کو کوئی اعتراض ہے تو وہ 10دن میں عدالت سے رجوع کریں۔عدالت نے کہا کہ پہاڑوں کی کٹائی سے مقامی لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں جبکہ ننگر پارکر کے لوگوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔