ؔلاہور،خوشاب پولیس نے دوران ڈکیتی اغواء کیے جانے والے 14 ماہ کے بچے کو 48گھنٹے کے اندر اندر بازیاب کرا لیا
/بچے کا باپ ساؤتھ افریقہ میں مقیم، 10 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزمان کا گینگ اٹک سے گرفتار: ڈی پی او خوشاب
اتوار 2 جنوری 2022 22:30
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ضلع خوشاب کے تھانہ جوہر آباد کے علاقہ ہڈالی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اغواء کئے گئی14ماہ کے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ملزمان کی گرفتاری پر سرچ آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔
ڈی پی او خوشاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے 6رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا جس نے ڈکیتی کے دوران14ماہ کے کم سن بچے کو اغواء کر کی10کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس گینگ کے روابط دوسرے ملک میں مقیم افراد سے بھی ہیں،تاوان کی رقم دوسرے ملک وصول کی جاتی ہے،آر پی او فیصل رانا نے سنگین ترین واردات کے تمام ملزمان 48گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر ڈی پی او خوشاب اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم کو تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ یہی پروفیشنل پولیسنگ ہے جو کامیاب ہوئی تو عوامی حلقوں کی طرف سے پولیس کارکردگی کو سراہا گیا۔ ڈی پی او خوشاب نے بچے کو اسکی والدہ کے حوالے کیا تو بچے کی والدہ اور اہل علاقہ کے پولیس کے بروقت رسپانس پر جذباتی مناظر سامنے ائیں۔ والدہ نے روتے ہوئے ڈی پی او خوشاب کو دعائیں دیں اور خوشاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.