امریکی فوج کی شاہ خرچیاں؛ افغانستان میں 9 بکریوں پر60 لاکھ ڈالر خرچ کر ڈا لے
پیر 3 جنوری 2022 17:30
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق کھربوں ڈالر کی جنگ کا سب سے زیادہ فائدہ 5 دفاعی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن، بوئنگ کمپنی، جنرل ڈائنامکس کارپوریشن، ریتھیون ٹیکنالوجیز کارپوریشن اور نارتھروپ گرومن کارپوریشن نے اٴْٹھایا۔
مجموعی طور پر ان کمپنیوں نے ہتھیاروں، سپلائیز اور دیگر خدمات کے لیے امریکا سے 2 کھرب 10 ارب ڈالرز بٹورے۔رپورٹ میں چند انفرادی کہانیاں بھی بیان کی گئی ہیں جن میں کوئی ایک غریب شخص کسی سروس کے عوض امریکا سے ڈالرز لیکر معروف کاروباری شخصیت بن گیا جیسے ایک نوجوان افغان مترجم نے امریکی افواج کو بستر کی چادریں فروخت کرتے کرتے ایک کامیاب صنعت کار بن گیا۔اسی طرح کیلیفورنیا کے ایک تاجر نے کرغزستان میں ایک بار چلاتے ہوئے ایندھن کا کاروبار شروع کیا جس سے اربوں کی آمدنی ہوئی۔ اوہائیو کے دو آرمی نیشنل گارڈز نے ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا جو فوج کو افغان ترجمان فراہم کرتا ہے۔ یہ امریکی فوج کے اعلیٰ ٹھیکیداروں میں سے ایک بن گیا اور تقریباً $4 ارب ڈالر کمائے۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ٹھیکیدار اکثر افغانوں کو اپنا کام کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے لیکن انھیں رقم کا صرف ایک حصہ ادا کرتے تھے جو وہ کسی امریکی یا یورپی ملازم کو دیتے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان ماہرین لسانیات کی اوسط ماہانہ آمدنی 2012 میں تقریباً 750 ڈالر سے کم ہو کر 2021 میں 500 ڈالر رہ گئی تھی۔اس بندر بانٹ سے مستفید ہونے والوں کو بے نقاب کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دیا ہے تا کہ یہ بھی معلوم ہوسکے کہ جنگ کے دوران غیرملکی ٹھیکیداروں پر انحصار جنگی لاگت کو کیسے بڑھاتا ہے۔اسی طرح امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان تعمیر نو نے اپنی انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملک کی تعمیر نو پر خرچ ہونے والے تقریباً 150 بلین ڈالرز میں سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص 7 ارب 80 کروڑ ڈالرز میں سے صرف ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز نئی سڑکوں، اسپتالوں، پلوں اور کارخانوں پر خرچ ہوئے جو مجموعی رقم کا صرف 15 فیصد بنتے ہیں۔خصوصی انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز ایسے فوجی طیاروں، پولیس دفاتر، کاشتکاری کے پروگراموں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے گئے جنہیں ترک کر دیا گیا یا وہ تباہ کردیئے گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.