یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کروا کر سینٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے : اراکین

جمعہ 7 جنوری 2022 00:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2022ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے اراکین سینیٹ ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈاکٹر سید طاہر علی اور ڈاکٹر عرفان عزیز نے صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی سے اپیل کی ہے کہ وہ یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کروائیں اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری طور سینیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کریں۔

(جاری ہے)

تینوں اراکین سینیٹ نے صدرمملکت اور یونیورسٹی کے چانسلر سے اپیل کی ہے کہ ان کی خصوصی توجہ کے باعث یونیورسٹی میں طویل عرصے سے التوائ کا شکار سلیکشن بورڈز کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوا تھا لیکن چند شعبوں کا سلیکشن بورڈ تاحال منعقد نہیں ہوسکا۔ موجودہ قائم مقام وائس چانسلر کو خصوصی اختیار دے کر باقی ماندہ سلیکشن بورڈ منعقد کرواکر 2013 اور 2017کے سلیکشن بورڈ کی کارروائی مکمل کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں موصول ہونے والی شکایات کے حل کے لئے موجودہ قائم مقام وائس چانسلر کی سربراہی میں ڈین کمیٹی قائم کرکے فیصلے تک پہنچا جا سکتا ہی