ژوب:ممتاز قبائلی رہنما نوابزادہ حاجی محبوبِ خان جوگیزئی کے سربراہی میں غوریزئی کے دو خاندانوں کے درمیان تصفیہ ہوگیا

جمعہ 7 جنوری 2022 23:17

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2022ء) ممتاز قبائلی رہنما نوابزادہ حاجی محبوبِ خان جوگیزئی کے سربراہی میں غوریزئی کے دو خاندانوں کے درمیان تصفیہ ہوگیا جرگہ میں ملک عبدالرازق غوریزئی، ملک لعل جان غوریزئی ،حاجی محمدامیراسماعیل زئی، حاجی سنت اللہ خان، ملاحکیم باتوزئی، ملک ہیبت غوریزئی ، حاجی عبدو اسماعیل زئی اور دیگر قبائلی مشران ملا حکیم غوریزئی کے گھرسے خالقدادغوریزئی کے گھر گیا وہاں پر ان کے خاندان نے ملاحکیم کے خاندان کو معاف کیا دونوں خاندان اپس میں شیر وشکر ہوگیاواضح رہے ان دونوں خاندانوں کے نوجوانوں اٹھ ماہ قبل ژوب بازار میں توریان کے ساتھ ایک دوسرے کو چاقوں سے زخمی کیا۔

متعلقہ عنوان :