جمرود:سکیورٹی اہلکار کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ،4 جاں بحق

ٌلیویز سنٹر میں اہلکار نے فائرنگ کر کے خود کو گولی ماردی،2موقع پر جاں بحق،2 ہسپتال میں چل بسے

اتوار 9 جنوری 2022 17:25

جمرود:سکیورٹی اہلکار کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ،4 جاں بحق
جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2022ء) جمرود لیویز سینٹر میں سکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرایجنسی کے شہر جمرود کے لیویز سینٹر میں ایک سکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کردیا، دونوں زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے۔ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔