یو ای ٹی اور منہاس پائپ اینڈ فٹنگ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

معاہدہ پولیمر اینڈ پراسیس ڈیپارٹمنٹ اور طارق پائپ انڈسٹریز گوجرانوالہ کے درمیان ہوا

بدھ 12 جنوری 2022 14:41

یو ای ٹی اور منہاس پائپ اینڈ فٹنگ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور منہاس پائپ اینڈ فٹنگ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردئیے ہیں۔ معاہدہ یو ای ٹی کے پولیمر اینڈ پراسیس ڈیپارٹمنٹ اور طارق پائپ انڈسٹریز پرائیوئٹ لمیٹیڈ گوجرانوالہ کے درمیان ہوا۔ ایم او یو کی مدت تین سال ہوگی، جس کے تحت منہاس پائپ ڈیپارٹمنٹ کو 1.5 ملین روپے کے ٹیسٹنگ آلات فراہم کرے گا جبکہ ڈیپارٹمنٹ سبسڈائز ٹیسٹ کرے گا اور منہاس پائپ ماہانہ 30 ٹیسٹ 50 فیصد رعائت پر کروا سکے گا۔

منہاس پائپ اینڈ فٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کو 2 سے 3 انٹرن شپس دے گا جبکہ ضرورتمند طلبا کو اسکالر شپ فراہم کرنا بھی معاہدے میں شامل ہے۔ پولیمر اینڈ پراسیس ڈیپارٹمنٹ منہاس پائپ کے تکنیکی مسائل حل کرنے میں معاونت دے گا، معاہدے کے تحت فریقین ایک دوسرے کے ساتھ تحقیق اور تجربہ شئیر کرنے کے پابند ہونگے تاکہ اکیڈمی اور انڈسٹری کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحان سعید مجاز نمائندہ ہونگے جبکہ طارق پائپس انڈسٹریز کی نمائندگی پروڈکشن منیجر انجینئر حسیب زاہد نے کی۔ معاہدے کے کاغذات پر وائس چانسلریو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور اور منہاس پائپس انڈسٹریز کے سی ای او خلیق احمد منہاس نے دستخط کئے اس موقع پر چیئرمین پولیمر اینڈ پراسس انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :