ایک دن پاک فوج کیساتھ، یو ای ٹی سے 52 طلباء وطالبات کی شرکت

کور کمانڈر لاہور کی طلبا کو بریفنگ، شرکا نے پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں کو سراہا -طلبا پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں کے معترف، پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں بھی دلچسپی کا اظہار

جمعرات 13 جنوری 2022 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر، فکلیٹی ممبران اور 52 طلبا نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا اور فوجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز (ہلال امتیاز ملٹری) نے طلباء اور فیکلٹی سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں اور مکمل خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی، چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ کیا گیا۔طلبہ نے فوجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، طلبہ کوہتھیاروں اورمختلف آلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یو ای ٹی کے طلبہ نے ٹینکوں اور اے پی سی کی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا، طلبہ کومختلف ہتھیاروں کیاستعمال کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کیساتھ ساتھ طلبا کو انفنٹری اور آرمڈ بٹالین کا دورہ کروایا گیا۔ پاک فوج نے جنگ میں استعمال ہونے والے اسلحے اور دیگر ساز وسامان کی نمائش کا بھی اہتمام کیا۔ طلبا نے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلباء نے پاک فوج کے حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ قابلیت کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد رضا ایزد جنرل آفیسر کمانڈنگ 11 انفنٹری ڈویژن سمیت دیگر فوجی حکام بھی موجود تھے۔ آرمی حکام اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ بھی ہوا۔