قبائلی ضلع خیبرمیں دہشت گردی کے دور میں مسمار90 اسکولز تاحال فعال نہ ہوسکے،خیبرپختونخوااسمبلی میں توجہ دلائونوٹس

جمعہ 14 جنوری 2022 14:16

قبائلی ضلع خیبرمیں دہشت گردی  کے  دور میں مسمار90 اسکولز تاحال فعال نہ ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء) قبائلی ضلع خیبرمیں دہشت گردی  کے دس سالہ دور میں مسمار90 اسکولز تاحال فعال نہ ہوسکے ۔جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن شفیق آفریدی نے توجہ دلاﺅنوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلع خیبر کے بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

سخت سردی میں بچے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

موجودہ دو سالوں میں فنڈز فراہم بھی ہوجائیں  تو یہ سکولز فعال نہیں ہو سکتے۔  وزیراعلیٰ نے پندرہ دنوں میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ورک ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے سکولوں پر کام بندہوچکاہے اسکے علاوہ تیراہ میں43سکولزکی تعمیرمکمل ہوچکی ہے لیکن وہاں اساتذہ نہیں حکومت مسمار سکولوں کی تعمیر و بحالی کے لیے فنڈز کا بندوبستی کرے۔