
کرونا کے علاج کے لئے چینی دوا کے کامیاب ٹرائیل کی تکمیل کا اعلان پیر کو ہوگا
صوبائی وزیر ِ صحت سندھ ٹرائیل کی تکمیل کا اعلان کریں گی، پروفیسراقبال چوہدری کا جامعہ کراچی میں خطاب
جمعہ 14 جنوری 2022 20:35
(جاری ہے)
یہ بات آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے جمعرات کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں کلینکل ریسرچ کے ماہرین کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا جن ہوا قنجن گرینولس میڈیسن دراصل جوشیچنگ فارماسیوٹیکل کمپنی نے بنائی ہے جو چین میں کویڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لئے استعمال ہوئی تھی جبکہ اس دوا کی فائٹوکیمسٹری ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی میں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کلینکل ٹرائل کے عوامی اعلان کی تقریب پیر کو آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوگی جس کا انعقاد وزارتِ صحت و بہبودِآبادی سندھ، کامسٹیک، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی اور متعد چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ہورہا ہے۔ اس تقریب میں صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچو، وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، پاکستان میں چین کے سفیر نانگ رونگ، چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق، سینٹر فار بائیوایکویلینس کے انچارج اور اس تحقیق کے پرنسپل محقق پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کی قائم مقام ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین، چینی اسکالر ڈاکٹر یو ویمنگ اوردیگر چینی ماہرین بھی خطاب کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
-
آرگینک خوراک ، مصنوعات ،جڑی بوٹیوں کو سی پیک کے زرعی منصوبوںمیں شامل کیا جائے، نجم مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.