ترک قبضے والے شامی علاقے میں دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک

جمعہ 14 جنوری 2022 21:08

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) ترک قبضے والے شامی علاقے میں ہوئے دھماکوں میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایاکہ ان میں سے ایک خودکش دھماکا تھا جو عفرین شہر میں ترک حمایت یافتہ جنگجوئوں کے ایک عسکری مرکز کے قریب پیش آیا۔ اس سے قبل اس گروپ نے بتایا تھا کہ شمالی شام میں دو دیگر مقامات پر دھماکے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

>