امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو شام و لبنان سے اپنی فوج نکالنے کو کہا، امریکی حکام

بدھ 15 جولائی 2026 16:16

امریکی صدر  نے اسرائیلی وزیراعظم کو شام و لبنان سے اپنی فوج نکالنے کو ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا کہ اسرائیل کو شام سے اپنی فوجیں واپس بلانی چاہئیں اور ان پر زور دیا کہ وہ لبنان میں بھی ایسا ہی کرے۔

(جاری ہے)

تاس نے ایگزیوس کے حوالہ سے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حکام نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا کہ امریکی صدر نے 9 جولائی کو نیتن یاہو کے ساتھ فون کال کے دوران انہیں اس حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے کہا کہ اسرائیل کو شام سے اپنی افواج کو باہر نکالنا چاہیے اور ان پر زور دیا کہ وہ لبنان میں بھی ایسا ہی کریں۔ ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ شام کی سرزمین پر اسرائیلی افواج کی موجودگی کشیدگی کا باعث ہے اور اس میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ کہ وہ آپ کو وہاں نہیں دیکھنا چاہتے۔