100 ملین ڈالرز کے موبائل فونز کی اسمگلنگ، پاکستانی نژاد ملزم کو قطر سے امریکا پہنچا دیا گیا
منگل 14 جولائی 2026 17:58
(جاری ہے)
وفاقی حکام کا کہناتھا کہ عبداللہ انور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پہلے پاکستان اور پھر قطر چلاگیا تھا، جہاں سے اسے گرفتار کر کے 10 جولائی 2026 کو امریکا منتقل کیا گیا، اس وقت ملزم کولن کانٹی جیل میں زیرِ حراست ہے۔
ایف بی آئی حکام کے مطابق امریکی محکم انصاف کے آفس آف انٹرنیشنل افیئر نے قطری حکام کے تعاون سے اس ملزم کی گرفتاری اور حوالگی کا عمل ممکن بنایا، جس پر امریکی حکام نے قطر کی وزارتِ داخلہ اور پبلک پراسیکیوشن کے تعاون کو خصوصی طور پر سراہا۔امریکی محکم انصاف کے مطابق عبداللہ انور گارلینڈ، ٹیکساس کا رہائشی ہے، جبکہ 2021 میں جاری کردہ اصل سرکاری فہرست میں اسے رولیٹ کا 24 سالہ رہائشی بتایا گیا تھا، تاہم دونوں پریس ریلیز میں رہائش کے مختلف شہروں کے اندراج کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے مطابق ملزم مبینہ طور پر ایک ایسے منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا جسے 5 سال کے دوران 1 ارب ڈالرز سے زائد نقصانات سے جوڑا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس مبینہ نیٹ ورک نے تقریبا 10 کروڑ امریکی ڈالرز مالیت کے 70 ہزار سے زائد چوری شدہ موبائل فون، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ واچز بیرونِ ملک فروخت کیے، جبکہ شناختی چوری کے ذریعے تقریبا 20 ہزار ڈیوائسز حاصل کیں۔ حکام کے مطابق اس کارروائی سے مجموعی طور پر 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز سے زائد کا مالی نقصان پہنچا۔ دستیاب ناموں کی فہرست سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمان میں تقریبا 20 افراد کا تعلق تارکینِ وطن (امیگرنٹ)کمیونٹی سے ہے، جن میں پاکستان، بھارت، عرب ممالک، شمالی افریقا اور وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے نام شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,561 ہو گئی
-
پہلی بار سمندری ڈرونز کا استعمال، امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پرحملوں کی ویڈیو جاری کر دی
-
100 ملین ڈالرز کے موبائل فونز کی اسمگلنگ، پاکستانی نژاد ملزم کو قطر سے امریکا پہنچا دیا گیا
-
ٹرمپ نے لنزے گراہم کی موت کے بعد عبوری مدت کیلئے انکی بہن کو سینیٹر نامزد کر دیا
-
سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ کی تضحیک مہنگی پڑ گئی
-
ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے یو اے ای میں نئی بندرگاہ کا منصوبہ
-
شدید گرمی کی لہر، یورپ میں 10 ہزار سے زائد اضافی اموات ریکارڈ
-
میری حمایت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی، قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، ٹرمپ
-
ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ، اب اسے قیمت چکانا پڑے گی، امریکی وزیردفاع
-
ظہران ممدانی نے ٹیلرسوئفٹ کی شادی کی سکیورٹی پر آنیوالے اخراجات سے پردہ اٹھادیا
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری!سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
انگلینڈ اورویلزمیں مئی وجون میں شدید گرمی سے 2,700 سے زائد اموات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.