ٹرمپ نے لنزے گراہم کی موت کے بعد عبوری مدت کیلئے انکی بہن کو سینیٹر نامزد کر دیا

منگل 14 جولائی 2026 17:58

ٹرمپ نے لنزے گراہم کی موت کے بعد عبوری مدت کیلئے انکی بہن کو سینیٹر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر لنزے گراہم کی موت کے بعد عبوری مدت کے لیے ان کی بہن کو سینیٹر نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایسا کرنا لنزے گراہم کو ہماری طرف سے زبردست خراجِ تحسین ہو گا کیونکہ وہ اپنی ہمشیرہ سے بہت محبت کرتے تھے۔یاد رہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم گزشتہ ہفتے کی شام 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے سینئر سینیٹر لنزے گراہم کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔