Live Updates

غربی باغ کی بجلی ایک ہفتے سے بند ہزاروں افراد کا مارچ شہر دھیرکوٹ مکمل بند ٹرانسپورٹ جام مسافروں کو شدید مشکلات

جمعہ 14 جنوری 2022 21:28

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) غربی باغ کی بجلی ایک ہفتے سے بند ہزاروں افراد کا مارچ شہر دھیرکوٹ مکمل بند ٹرانسپورٹ جام مسافروں کو شدید مشکلات ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مری میں رونما ہونے والے واقع اور طوفانی برفباری کے باعث مری سے حلقہ غربی دھیرکوٹ ترسیل کی جانے والی بجلی تاحال معطل عوام سڑکوں پر نکل آئے مقامی ایم ایل اے پی ٹی آئی کے نمائندوں سمیت حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا جس میں ہزاروں افراد امڈ آئے بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہر کا کاروبار مفلوج نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا جم غفیر سے مقررین نے حکومت وقت کو مہلت دیتے کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا اتنی نااصافی غفلت برداشت نہیں کرسکتے بجلی کا نظام بحال ہوا تو یہ لانگ مارچ حکومتی ایوانوں کا رخ کرے گا -
Live سانحہ مری سے متعلق تازہ ترین معلومات
>