مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ایڈمنسٹریٹو افسر غلام نبی راجڑ انتقال کرگئے

جمعہ 14 جنوری 2022 21:42

حیدرآباد۔14جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔14 جنوری2022ء) :مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ایڈمنسٹریٹو افسر غلام نبی راجڑ کا انتقال ہوگیا،  ان  کی جنازہ وتدفین  میں جامعہ مہران کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، رجسٹرار لچھمن داس، مہران یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد بخش راجپر، جنرل سیکریٹری عاشق جوکھیو، جامعہ مہران کے ایڈیشنل رجسٹرار فواد احمد لاشاری، ڈائریکٹر فنانس ذیشان احمد میمن ، ڈائریکٹر ورکس قاضی ریاض حسن سمیت جامعہ مہران کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،  جامعہ مہران کے ایڈمنسٹریٹو افسر غلام نبی راجڑ کے اچانک انتقال پر جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، رجسٹرار لچھمن داس سوٹھر، فیکلٹیز کے ڈینز تدریسی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان کی جانب سے متوفی افسر کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ عنوان :