فیصل آباد، نئے کنکشنز اور خراب میٹروں کی تبدیلی کیلئے اب تک 25 ہزار سے زائد نئے میٹر پانچوں سرکلز کو جاری کردیئے
ہفتہ 15 جنوری 2022 23:32
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ حکومتی ویژن کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے ۔ انھوں نے فیسکو افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ صارفین بجلی کے مسائل کو فوری طور پر نمٹایا جائے تاکہ فیسکو کا امیج ایک صارف دوست کمپنی کے طور پر ابھرے۔
انھوں نے بتایا کہ سسٹم کی بہتری اور نئے گرڈز کی تعمیرکیلئے فیسکوبورڈ آف ڈائریکٹرز نے 6ارب سے زائد کا برقی ترقیاتی میٹریل خریداری کی منظوری دی تھی جوقواعدو ضوابط کے مطابق خریداری کے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعدا ب فیسکو سٹورز کو مل رہا ہے ۔ انھوں نے صارفین بجلی سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوروں کی سرکوبی کیلئے تعاون کریں تاکہ فیسکو سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے اورصارفین بجلی کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ سیل کے علاوہ 118،ٹال فری نمبر 0800-66554صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت کام کررہے ہیں ۔دریں اثناء آن لائن کچہری کے دوران فیصل آباد،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،سرگودھا،میانوالی ، خوشاب اور بھکر کے تقریباً48سے زائدصارفین نے فیسکو چیف کو مختلف نوعیت کے مسائل جن میں ٹرانسفارمر ز کی اوورلوڈنگ ،کھمبوں کی تبدیلی،میٹر تبدیلی ،نئے کنکشنز کے اجراء وولٹیج کی کمی بیشی سے آگاہ کیا جسے سن کر انہوں نے موقع پر ہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کو صارفین کی موصول ہونے والی شکایات کوفوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور آئندہ24گھنٹوں میں اس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی دارلسکون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مدر ڈے تقریب میں شرکت
-
بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
-
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے بشارت بھٹی کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا
-
پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے،پیداواری لاگت کم ہوگی‘چوہدری شافع حسین
-
شہبازشریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر نامزد
-
حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،مریم اورنگزیب
-
فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن کے شوہرکو مارڈالا
-
فیصل آباد ، دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت کے گھاٹ اتاردیا
-
اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخرو کیا ، ایک بار پھر پارٹی صدارت کیلئے آ رہے ہیں:ن لیگ
-
تحریک انصاف کی تاریخ ہے وہ ہمیشہ انتشار پیدا کرتے ہیں:سعد رفیق
-
خواجہ سلمان رفیق کارینل ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے والے بچے منصور کی سالگرہ پرجناح ہسپتال کا دورہ
-
علی امین صرف ہوائی فائرنگ کر رہا ہے ،وفاق جیسے کہے گا ویساکرے گا: رانا ثنا اللہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.