نصیر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا مقدمہ درج ،ایک ملزم گرفتار

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاوید اختر اور ماجد علی جاں بحق ہوگئے تھے

اتوار 16 جنوری 2022 12:20

نصیر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا مقدمہ درج ،ایک ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) نصیر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ مقتولین کے بھائی غلام حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ۔مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ عاصم بلال سلہری سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ۔عاصم سلہری نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کی جس سے دو سگے بھائی جاوید اختر اور ماجد علی جاں بحق ہوئے ۔ترجمان آپریشز ونگ کے مطابق نصیرآباد پولیس نے فائرنگ میں ملوث نامزد ملزم عاصم کو گرفتار کر لیاجسے مزید تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔