ٹیکساس یہودی عبادت گاہ کاواقعہ، دونوجوان گرفتار

پیر 17 جنوری 2022 13:27

ٹیکساس یہودی عبادت گاہ کاواقعہ، دونوجوان گرفتار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے کے شبہے میں دو نوجوانوں کو برطانیہ سے گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو مانچسٹر شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کولی ولی میں ایک شخص نے بیتِ اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ (سائناگوگ) میں 4 افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔پولیس کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں کئی گھنٹوں تک یرغمال رہنے والے تمام 4 افراد کو رہا کرالیا گیا جبکہ یرغمال کرنے والا مشتبہ شخص مارا گیا تھا۔