کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ، بابر اعوان
بھارت کے پانچ اگست کے اقدامات کے بعد ہر ممکنہ قدم اٹھایا ،بہت سارے ممالک کے سفیروں نے کشمیر کے حق میں آواز اٹھائی ،سینٹ میں خطاب
پیر 17 جنوری 2022 23:30
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اس میں کچھ کھلے چیلنج تھے کچھ چھپے چیلنج تھے ہم نے سب کو میٹ کیا ،5 اگست سے جب مکمل کشمیر کا لاک ڈاؤن کیا گیا وہاں تین قانون نافذ کیے گئے ۔
انہوںنے کہاکہ یہ تینوں ایکٹ کشمیر میں آزادی کی لہر کو دبانے کے لئے بنائے گئے ،بھارتی افواج نے 519 افراد کو شہید کئے اور بیشمار زخمی کئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہم نے کوئی رابطہ یا اقدام نہیں کیا ہم نے ہر ممکنہ قدم اٹھایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کے جرائم کے خلاف 131 صفحوں کا ڈوزئیر مختلف ممالک کو بھیجا ،یہ دنیا میں بھیجا گیا جسمیں بتایا گیا کہ 3432 جنگی جرائم بھارتی افواج کیجانب سے کئے گئے ہیں ،اس حوالے سے یو این جنرل سیکریٹری نے تحقیقات کا بھی کہا ۔ انہوںنے کہاکہ کسی زمانے میں بھارت کشمیر کو ڈیڈ وڈ بنا کر مسئلے کو پیچھے پھینکنا چاہ رہا تھا ،بہت سارے ممالک کے سفیروں نے کشمیر کے حق میں آواز اٹھائی ۔ انہوںنے کہاکہ رسل ٹرابیونل نے ایک باقاعدہ تھیم کیساتھ بھارت کو جنگی جرائم کرنے کے مترادف قرار دیا اور بتایا کہ وہاں پر کیسے لوگوں کو مارا جا رہا پے اور ڈیموگرافک کو بدلنے کی کوشش کی ہے ،کشمیریوں کے بہت سے وٹنس وہاں جا کر پیش ہوتے ہیں اور پاکستان انکے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یو این سیکورٹی کونسل کی رزولوشن ایک نہیں ہے ،اسکے مطابق کشمیریوں کو انکی مرضی کے مطابق حق دیا جائے ،بھارت کشمیریوں کی موجودگی کو تسلیم نہیں کر رہا تھا اب وہ اس کو تسلیم کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے وہاں 45 لاکھ نان کشمیریوں کو ڈومیسائل دئیے ہیں ،ہم نے ان مسائل کو تمام فورمز پر ہائی لائٹ کیا ہے ،میں اس تجویز کو خوش آمدید کرتا ہوں ،پاکستان کی ساری قیادت اکٹھی نظر آئے تو دنیا کو ایک میسج جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا میں بھارت سیکولر مر گیا ہے وہاں گاندھی کی جگہ بودسے کی عبادت کی جا ری ہے ،آر ایس ایس کو بھی ہم نے پچھلے قدم پر دھکیلا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت صرف مذمت سے نہیں مانے گا مقبوضہ کشمیر میں شہیدوں کے شہر آباد ہوئے ،مذمت کیساتھ انکے بیانیے کی مرمت بھی ہونی چاہیے اسکے لئے ایک مشترکہ بیانیہ جانا چاہئے ،بھارت کیساتھ ہم نے مثبت رابطے کی کوشش کی ۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف لاشیں اور حقوق کی ضبطگی ہے تو دوسری جانب آلؤوں کا تبادلہ نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ 74 سال میں پہلی مرتبہ بھارت کے اوپر جنگی جرائم اور ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی پر بات ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.