الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کردی

مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے خلاف قائم سکروٹنی کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم ، تحریری حکم نامہ جاری

منگل 18 جنوری 2022 14:44

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے خلاف قائم سکروٹنی کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی درخواست کی ۔

حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن حیران ہے کہ ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں جب کہ ہمارے سامنے پیش رپورٹ پبلک دستاویز بن چکی ہے،شاہ خاور کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن نے پی پی ن لیگ کے خلاف قائم سکروٹنی کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی نے تقریبا اپنا کام مکمل کرلیا،فرخ حبیب پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریق نہیں ہیں،فرخ حبیب الگ سے درخواست دائر کرسکتے ہیں۔