ہائیکورٹ میں بیان دینے کیلئے آنے والے جوڑے پر لڑکی کے والدین کا بد ترین تشدد

منگل 18 جنوری 2022 14:44

ہائیکورٹ میں بیان دینے کیلئے آنے والے جوڑے پر لڑکی کے والدین کا بد ترین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) لاہور ہائیکورٹ میں بیان دینے کیلئے آنے والے جوڑے پر لڑکی کے والدین کا بد ترین تشدد، سکیورٹی نے جوڑے کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بیان کے لئے ہائیکورٹ پہنچا تو لڑکی کے والدین نے ہنگامہ آرائی کی ۔ لڑکی کی جانب سے والدین سے ملنے سے انکار کیا گیا جس پروالدین نے لڑکی اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے جوڑے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔