بلاول بھٹو زرداری کاسپاف کے سابق صدرآفتاب عالم شورو کو ان کے 32ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

شہید آفتاب عالم ایک بہادر اور ثابت قدم جیالا تھا، جس نے سندھ میں طلبہ کو ضیاء کی آمریت کے خلاف منظم اور متحرک کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی

منگل 18 جنوری 2022 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (سپاف)کے سابق صدر شہید آفتاب عالم شورو کو ان کے 32ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید آفتاب عالم ایک بہادر اور ثابت قدم جیالا تھا، جس نے سندھ میں طلبہ کو ضیاء کی آمریت کے خلاف منظم اور متحرک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید آفتاب عالم شورو پارٹی قیادت اور کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں عوام کے جمہوری حقوق کی جدوجہد پاکستان پیپلز پارٹی کے شہدا نے اپنے خون سے سینچی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو شہید آفتاب عالم شورو کے ایصالِ ثواب کے لیئے دعا کی اپیل کی ہے۔