شہریوں کے مسائل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں،محمد حافظ محمد طارق

سیوریج کا مسئلہ،پینے کا صاف پانی ،شہر میں ٹریفک کا مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ

منگل 18 جنوری 2022 15:59

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) شہریوں کے مسائل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔سیوریج کا مسئلہ،پینے کا صاف پانی اور شہر میں ٹریفک کا مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا۔شہر میں ریڑھیوں اور رکشوں کو گنداخہ اڈے پر جگہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد حافظ محمد طارق نے اوستہ محمد پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی ذوالفقار کھوسہ،حارث خواجہ،لونگ خان جمالی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔جن میں سیوریج پینے کا صاف پانی اور شہر میں ٹریفک کے مسئلے کا جلد حل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی اور میر فاروق خان جمالی کی خصوصی ہدایت پر سیوریج کا مسئلے کے حل پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔انشائ اللہ شہر میں سیوریج کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

حافظ محمد طارق نے مذید کہا کہ شہریوں کیلئے اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔شہری اشیاء خوردنوش خریدتے وقت سرکاری ریٹ لسٹ کو ضرور چیک کریں اور سرکاری لسٹ کے مطابق خریدیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی کاموں کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔شہری دکاندار اور مکان مالکان اپنے پراپرٹی کی حدود میں رہ کر تعمیراتی کام کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔