Live Updates

اقتدار سے آئوٹ اپوزیشن ان ہائوس تبدیلی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ‘ چوہدری محمد سرور

وزیر اعظم کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے‘ گورنر پنجاب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

منگل 18 جنوری 2022 17:31

اقتدار سے آئوٹ اپوزیشن ان ہائوس تبدیلی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ‘ چوہدری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے ملاقات کی جس میںسیاسی وحکومتی اموراورگلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پورے ملک میں یکساں ترقی حکومت کا مشن ہے۔ گلگت کے عوام کو بھی خوشحال او ر مضبوط بنائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو درست سمت میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پاکستان کاتاریخی منصوبہ ہے جو ہر پاکستانی کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم پاکستان کے کونے کونے میں ترقی لانے کا سفر جاری رکھیں گے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اقتدار سے آئوٹ اپوزیشن ان ہائوس تبدیلی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے کیونکہ ملک میں کوئی ان ہائوس تبدیلی کا اپوزیشن کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ الحمد للہ اتحادی جماعتیں اور تحر یک انصاف وزیر اعظم کی کپتان میں متحد ہیں مخالفین مارچ میں مارچ کر یں یا فروری میں کپتان انکے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے کسی احتجاج مارچ سے حکومت جانیوالی نہیں عمران خان بطور وزیر اعظم مدت پوری کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو احتجاجی سیاست کرنے کی بجائے الیکشن 2023کا صبر سے انتظار کر نا چاہیے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں آئینی مدت پوری کر چکیں ہم بھی کر یں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، عوام بھی حکومت کے بیانیہ کیساتھ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلی بار حکومت ملکی اداروں میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے اور تمام اداروں کو مضبوط بنایا جارہا ہے کیونکہ ادارو ں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا اور کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑ ھے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فر اہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام بھی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت گلگت کے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتیں دے رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات