اسلام آباد میں21 کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 9 تعلیمی ادارے سیل
دو روز میں سیل ہونے والے تعلیمی اداروں کی تعداد17ہوگئی، متاثرہ تعلیمی اداروں میں کونٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ مثبت طلباء کے قریبی افراد کے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے
ثنااللہ ناگرہ منگل 18 جنوری 2022 19:43
(جاری ہے)
یاد رہے گزشتہ بھی کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر دو کالجز سمیت 8تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا، اب اسلام آباد میں سیل ہونے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔ قومی محکمہ صحت نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ مہم چلائی جائے گی، کورونا ٹیسٹنگ آئندہ دو ہفتوں میں کی جائے گی، کورونا ٹیسٹنگ میں زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے، 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔
تعلیمی اداروں میں 100 فیصد طلباء کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے گی۔ مزید برآں این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کوارڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا پھیلائو روکنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی اجلاس میں کورونا صورتحال اور اومی کرون کی موجودہ لہر کے دوران تعلیمی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں 7 روز کے لیے اسکولز کو آن لائن کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
-
ججز تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت دیدی
-
یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
-
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.