sاصل نما جعلی مکھن بیچنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں

پنجاب فوڈاتھارٹی کی مغلپورہ لاہور میں ڈیری پروڈکشن یونٹ پر کارروائی،1000کلو جعلی مکھن تلف ۷مارکیٹ میں مکھن کے نام پر مارجرین بیچنے والوں کو مکمل اور اصل لیبلنگ کا پابند کیا جاچکا ہی:ڈی جی فوڈاتھارٹی

منگل 18 جنوری 2022 22:30

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) اصل نما جعلی مکھن بیچنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں!!تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میںفوڈسیفٹی ٹیم نے مغلپورہ لاہور میں کارروائی کی۔مشتاق ڈیری پروڈکشن میں موجود مکھن کا سیمپل فیل ہونے پر1000 کلو جعلی مکھن تلف کردیا۔مزید برآںسابقہ ہدایات کی خلاف ورزیاں،نامکمل لیبلنگ اور غیر معیاری سٹوریج بھی پائی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے قبل پروڈکشن یونٹ کوقوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی بناء پر اصلاحی نوٹسز اور جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہنا تھا کہ ڈیری پروڈاکٹس کے نام پر غیر معیاری اجزاء سے تیار اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مارکیٹ میں مکھن کے نام پر مارجرین بیچنے والوں کو مکمل اور اصل لیبلنگ کا پابند کیا جاچکا ہے۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ پنجاب پیور فوڈریگولیشنز کے مطابق غلط اور جعلی لیبلنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔صوبہ بھر میں عوام تک خالص،معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہی

متعلقہ عنوان :