امریکی وزیر خارجہ بلنکن یوکرائن پہنچ گئے،روس کے ممکنہ فوجی خطرے کے بارے میں صلاح مشورے کریں گے

بدھ 19 جنوری 2022 15:21

امریکی وزیر خارجہ بلنکن یوکرائن پہنچ گئے،روس کے ممکنہ فوجی خطرے کے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرائن کے تنازعے میں شدت کے پیش نظر کیف میں ایک بحرانی میٹنگ کے ساتھ اپنے یورپی دورے کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ یوکرائن میں اعلی حکام کے ساتھ ہمسایہ ملک روس کے ممکنہ فوجی خطرے کے بارے میں صلاح مشورے کریں گے۔ بلنکن جمعرات کو برلن اور جمعے کو جنیوا میں اعلی سطحی سفارتی ملاقاتوں میں بھی شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی امریکا روس کے اتحادیوں کے بارے میں بھی پریشان ہے کیوں کہ روس نے گزشتہ ویک اینڈ پر اپنے فوجیوں کو بیلاروس منتقل کیا ہے۔