ویٹرنری یونیورسٹی میں -جینوم کے تجز یے کے لیئے Linux (لینکس) سافٹ ویئر کے تعارف و استعمال کے مو ضو ع پر ایک روزہ نیشنل ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 19 جنوری 2022 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹیٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی نے گذشتہ روز جینوم کے تجزیے کے لیئے Linux (لینکس) سافٹ ویئر کے تعارف و استعمال کے مو ضو ع پر ایک روزہ نیشنل ورکشاپ کا انعقاد سٹی کیمپس لا ہور میں کیا۔افتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلرپرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈا کٹر مسعود ربا نی، بحیثیت ریسورس پرسن فا ئو نڈر ڈیکو ڈ جینو مکس ڈاکٹر راشد سیف ، ڈاکٹر محمد وسیم کے علا وہ ملک بھر کے پبلک و پرا ئیویٹ سیکٹر کی آرگنا ئزیشن اور تعلیمی ادارو ں سے تحقیق کارو ں ، پروفیشنلز، اسا تذہ اور طلبہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اُس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کہا کہ گذ رتے وقت کے ساتھ انٹر وینشن کے زریعے جینوم نے ایک ٹو ل کے طور پر اور انسا نی دوا ئیو ں کی افا دیت کے حوا لے سے اپنی اہمیت کو ثا بت کیا ہے نیز کہا کہ ایسی ٹریننگ کا انعقاد نہ صرف تھیو ری سیکھنے بلکہ فیلڈ سے متعلقہ پریکٹیکل نا لج سیکھنے کے حوا لے سے بھی انتہا ئی مو ثر ہے۔ اُ نہو ںنے کہا کہ اُ بھرتے ہو ئے مسا ئل پر قا بو پا نے اور پوسٹ گریجویت طلبہ کے لیئے ایسی تیکنیکی مہا رتو ں کا سیکھنا انتہا ئی ضروری ہے نیز معلو ما تی مو ضو ع پر ورکشاپ کا انعقاد کروا نے پر آرگنا ئز ر کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا۔

پرو فیسر ڈا کٹر مسعود ربا نی نے کہا ویٹر نری یونیورسٹی طلبہ کو فیلد سے متعلقہ عملی تر بیت سکھانے کی طر ف خصو صی تو جہ دے رہی ہے۔ ورکشاپ کا مقصد ما لیکیو لر جنیٹکس اور با ئیو انفار میٹکس میں دور حا ضر کے رجحا نات کو اچھی طر ح سے سمجھنے،بڑ ے جینو مکس ڈیٹا سیٹس کے بارے میں شر کا کو Linux (لینکس) کے استعمال سے متعلقہ اپ ڈیٹ کرنا نیز با ئیو لو جیکل مسا ئل اور با ئیو انفارمیٹکس آ لات کے درمیان لنک کے بارے میںآ گا ہی کو فرو غ دینا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :