کےالیکٹرک نے صارفین کیلئے 76 پیسے بجلی سستی کردی

بجلی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مدد میں سستی کی گئی، فروری کے بلوں میں صارفین کو ریلیف منتقل کیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 19 جنوری 2022 20:02

کےالیکٹرک نے صارفین کیلئے 76 پیسے بجلی سستی کردی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2022ء) کےالیکٹرک نے صارفین کیلئے 76 پیسے بجلی سستی کردی، بجلی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مدد میں سستی کی گئی، فروری کے بلوں میں صارفین کو ریلیف منتقل کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک انرجی کمپنی نے صارفین کیلئے 76 پیسے بجلی سستی کردی ہے، نیپرا نے بجلی سستی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مدد میں سستی کی گئی، فروری کے بلوں میں صارفین کو بجلی سستی کا ریلیف منتقل کیا جائے گا۔

لائف لائن اور ماہانہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس نفاذ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب گزشتہ روز حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے اور تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے 100 یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے، 301 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 95 پیسے اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ بجلی میں اضافے کے فیصلے سے گھریلو صارفین 20 ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے لیے نہیں مانگا گیا۔

حکومتی درخواست پر نیپرا سماعت 24 جنوری کو کرے گا۔مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق ٹیلی کام سروسز پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوجانے کے بعد موبائل کمپنیوں نے کالز اور انٹرنیٹ کے پیکجز25 روپے سے 100روپے تک مہنگے کر دیئے گئے۔ منی بجٹ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 سے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی جو قومی اسمبلی نے منظور کرلی ہے جس کے بعد موبائل کمپنیوں نے صارفین سے ری چارج پر اضافی ٹیکس وصولی شروع کر دی ہے۔