
فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کا سرینا عیسیٰ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنےکا فیصلہ
بےبنیاد الزامات لگانے پر نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، سرینا عیسیٰ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کردار کشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیرقانون اور معاون خصوصی احتساب کا مشترکہ بیان
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 19 جنوری 2022
22:18

(جاری ہے)
سرینا عیسیٰ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وزیر قانون اور ان کے ساتھیوں نے قانون کو توڑا، وزیر قانون نے خود کو بچانے کیلئے انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کر دی، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 216 کے تحت تمام ٹیکس ریکارڈز کو خفیہ رکھا جائے گا۔
انکم ٹیکس افسران کے علاوہ اگر کو ان ریکارڈز تک رسائی حاصل کرے اسے سزا ہوگی، وزیرقانون نے میرے ٹیکس ریکارڈ کو دیکھ کر قانون توڑا۔ نظرثانی درخواست میں عدالت سے اس خلاف ورزی پر ایکشن لینے کی بھی استدعا کی گئی۔ عدالت نے نظر ثانی درخواستیں منظور کرلیں، تفصیلی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، خود کو سزا سے بچانے کیلیے وزیرقانون نے موجودہ قانون کی ترمیم تجویز کر دی۔ نجی ٹی وی کی جانب سے وزیر قانون، سابق اٹارنی جنرل ، شہزاد اکبر اور چیئرمین ایف بی آر کا موقف لینے کی بھی کوشش کی گئی۔ یاد رہے اس سے قبل یکم جنوری2022ء کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو گھر جاکر کچھ اہلکاروں کی جانب سے ہراساں بھی کیا گیا تھا، سرینا عیسیٰ نے انٹیلی جنس کے دو اہلکاروں کے گھر میں داخل ہوکر ہراساں کرنے پروزارت دفاع، داخلہ اور سندھ حکومت کو گزشتہ روز31 دسمبر کوخط ارسال کیا تھا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ وہ 29 دسمبر کو کراچی میں گھر میں رنگ وروغن ،تزئین وآرائش کی نگرانی کررہی تھیں، یہ گھر انہیں والد کی جانب سے وراثت میں ملا تھا، گھر میں تزئین وآرائش کی نگرانی کے دوران ان کی بیٹی بھی ان کے ہمراہ تھیں، اسی دوران دو افراد گھر میں داخل ہوئے اور بتایا کہ وہ انٹیلی جنس سے ہیں۔میں اور میری بیٹی انتہائی پریشان ہوئے کہ دو افراد گھر میں گھُس آئے اورہماری باز پرس کی۔مزید اہم خبریں
-
صحافیوں پر مقدمات، سابق وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان
-
وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی
-
امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، شوکت ترین
-
پی ٹی آئی چیئرمین کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟ عمران خان نے بتا دیا
-
"ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا"
-
عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے تو قوم اسے نہیں چھوڑےگی، وزیراعظم
-
بنگلہ دیش میں سیلاب اترنے لگے، لاکھوں شہری تاحال پھنسے ہوئے
-
ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرادی
-
افغانستان میں خواتین اینکرز چہرہ ڈھانپنے پر مجبور
-
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان
-
بلوچستان: چلغوزے کے جنگل میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا
-
جرمنی میں فون ایپس کے ذریعے ڈلیوری کا پرخطر کام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.