سرفراز احمد اور اظہر علی اٴْن کے بہترین دوست ہیں، وہاب ریاض

جمعرات 20 جنوری 2022 13:49

سرفراز احمد اور اظہر علی اٴْن کے بہترین دوست ہیں، وہاب ریاض
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر وہاب ریاض نے کہاہے کہ سرفراز احمد اور اظہر علی اٴْن کے بہترین دوست ہیں۔وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر ’آسک وہاب‘ کے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے۔ایک مداح نے وہاب ریاض سے ٹیم میں قریبی دوست کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور اظہر علی اٴْن کے بہترین دوست ہیں۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض نے کہا کہ وسیم اکرم اٴْن کے پسندیدہ بولر ہیں اور وہ ان کی تکنیک سے کافی کچھ سیکھتے بھی ہیں۔ایک صارف نے سوال کیا کہ انہیں اپنے کیرئیر میں کس بیٹر کو بولنگ کر کے مزہ آیا انہوں نے کمال حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے جواب دیا کہ جو میری پہلی گیند پر آؤٹ ہوجائے اسے ہی بولنگ کرنے میں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اجازت چاہی اور کہا کہ انہیں آسک وہاب کے سیشن میں مداحوں سے بات کر کے اچھا لگا۔