Live Updates

اٹک ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کورونا میں مبتلا ہو گئے

جمعرات 20 جنوری 2022 17:06

اٹک ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی  میجر(ر) طاہر صادق کورونا میں مبتلا ..
اٹک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55اٹک میجر(ر) طاہر صادق کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔رپورٹ مثبت آنے کے بعدانہوں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ایم این اے طاہر صادق کی دختر سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میجر(ر) طاہر صادق کو گزشتہ چند روز سے نزلہ ، زکام اور بخار کی شکایت تھی ، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ان کا کووڈٹیسٹ کیا گیا تو وہ پازیٹو نکلا جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔ ایمان طاہر نے ضلع اٹک اور پاکستانی قوم سے میجر (ر) طاہر صادق کی جلد صحتیابی کی اپیل کی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات