بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے سالے نے خودکشی کرلی

جمعہ 21 جنوری 2022 19:08

بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے سالے نے خودکشی کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے سالے جیسن واٹکنز نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے سالے جیسن واٹکنز گزشتہ روز ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔پولیس کے مطابق واٹکنز کے والدین جب گھر واپس آئے تو اٴْنہوں نے اپنے بیٹے کو پھانسی پر لٹکا ہوا پایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 42 سالہ جیسن کو صحت کے کچھ مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ اٴْنہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا لیکن جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کے وقت واٹکنز اپنے فلیٹ میں اکیلے تھے، پولیس اہلکار نے بتایا کہ اٴْن کے والدین دوائیں خریدنے باہر گئے تھے اور جب وہ واپس آئے تو انہوں نے اسے چھت سے لٹکا ہوا پایا۔انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور واٹکنز کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اٴْنہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :