شریف فیملی نے رانا شمیم کابیان حلفی نواز شریف کے دفتر میں انکی ہدایات پر تیار ہونے کے انکشاف کی تردید نہیں کی ،

شریف فیملی نے یہ ڈرامہ عدالت پر اثر انداز ہونے کیلئے رچایا، چوہدری فواد حسین

ہفتہ 22 جنوری 2022 11:49

شریف فیملی نے رانا شمیم کابیان حلفی نواز شریف کے دفتر میں انکی ہدایات ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے رانا شمیم کیس میں اس انکشاف کی تردید نہیں کی کہ یہ حلفیہ بیان نواز شریف کے دفتر میں ان کی ہدایات کے مطابق تیار ہوا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رانا شمیم اور سولیسٹر  نےنواز شریف کے دفتر میں یہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا، تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئے رچایا گیا۔