سرگودھا ،گیارہ لاکھ مالیت کی چوری ہونے والی مسروقہ کار پولیس نے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے گیارہ لاکھ مالیت کی چوری ہونے والی مسروقہ کار پولیس نے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سٹیلائٹ ٹاون میں 11لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کر لی گئی جس پر تھانہ سٹیلائٹ ٹاون نے کار چوری کا مقدمہ درج کر کے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کار چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم عاقب نوید کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 11لاکھ روپے مالیتی چوری شدہ کار برآمد کرلی جسے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردیا گیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :